Home / General / چلتے پھرتے یہ تین لفظ پڑھ لیں ! کتنی ہی مشکل حاجت ہو چند لمحوں میں حل

چلتے پھرتے یہ تین لفظ پڑھ لیں ! کتنی ہی مشکل حاجت ہو چند لمحوں میں حل

یہ تین لفظ پڑھ لیں انشاء اللہ ان تین لفظوں کی برکت سے آپ کی تمام پریشانیاں مشکلات ختم ہو جائیں گی اور مسائل حل ہو جائیں گے اور جتنی بھی مشکل سے مشکل ترین حاجت ہے وہ بھی پوری ہو جائے گی بس آپ نے کامل بھروسے اور کامل یقین کے ساتھ یہ وظیفہ کر لینا ہے انشاء اللہ اس وظیفے کی برکت سے آپ کی تمام مشکل سے مشکل حاجات بھی پوری ہو جائیں گی اور آپ کی تمام حاجات ایسے پوری ہونے لگیں گی جیسے آپ کی کوئی حاجت باقی ہی نہ رہی۔ تو آپ کی جتنی بھی مشکل حاجت ہے بس آپ یہ تین لفظ پڑھ لیں ۔

آج کے سائنسی دور میں ہر انسان مشکلات کا شکار ہے کچھ واقعات غیر ارادی طور پر ہوتے ہیں اور کچھ ارادتاً ہوتے ہیں ان غیر معمولی واقعات کے ذریعے انسان رکاوٹوں اور گردشوں کے چکر میں پھنس جاتا ہے وہ اپنا تمام اثاثہ ،صحت ،روپیہ ،تعلقات،محبت ،ذات داؤ پر لگا دیتا ہے اسے اپنی قسمت پر شک ہوتے لگتا ہے۔ شادی،کاروبار ،رشتہ نہ آنا ،رشتہ داروں کی مخالفت ،جلد شادی کا نہ ہونا ،کاروبار کا لگانا لیکن چل نہ پانا ،مخالفتوں کی روک ٹوک،شیطانی اثرات ،کیا کسی نے کچھ کروا تو نہیں دیایا میرے ہی ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے ،ایسی تمام چیزیں ختم کرنے کے لئے ایک وظیفہ تحریرکیا جارہا ہے جو آج تک آپ کو کسی نے بتایا ہو گا نہ آپ نے سنا ہوگا۔وہ رات وہ دن کس قدر خوش قسمت ہوتے ہیں جب ہم اپنے رب کریم کی عبادت میں ان کو گزار دیتے ہیں ۔جیسا کہ ایک روایت میں ایک واقعہ ہے کہ حافظ مطہر سعدی رحمۃ اللہ بہت متقی اور پرہیز گار تھے مسلسل ساٹھ سال تک اللہ پاک سے ملاقات کے شوق میں آنسو بہاتے رہے ،آپؒ فرماتے ہیں ایک رات میں نے اپنے آپ کو خواب میں ایک ایسی نہر کے کنارے پایا جس میں عمدہ مشک بہہ رہا تھا ،اس کے دونوں کناروں پر انتہائی قیمتی موتی بکھرے ہوئے تھے،پھر میں نے سونے کی اینٹوں سے بناہوا ایک محل دیکھا جس میں خوبصورت لڑکیا ں بہترین لباس و زیورات سے آراستہ بلند آواز میں رب کریم کی پاکی بیان کررہی تھیں میں نے جب ان کی تسبیح سنی تو پوچھا تم کون ہو انہوں نے خوبصورت آواز میں کہا ہم رب کریم کی مخلوق میں سے ایک مخلوق ہیں ۔میں نے پوچھا تم یہاں کیا کرتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ رب کریم نے ہمیں ان لوگوں کے لئے پیدا فرمایا ہے جو رات کو قیام کرتے ہیں اور اپنے رب سے مناجات کرتے ہیں جب کہ لوگ سور ہے ہوتے ہیں ،میں نے کہا وہ خوش قسمت لوگ کون ہیں جن کی آنکھیں رب کریم تم سے ٹھنڈی کرے گا ،انہوں نے کہا کیا تم ان لوگوں کو نہیں جانتے میں نے کہا نہیں، کہا بے شک یہ وہ لوگ ہیں جو قرآن کی تلاوت کرتے، تہجد پڑھتے اور دن کو روزہ رکھتے ہیں ،ایسے خوش نصیب عبادت گزاروں کے لئے اللہ کریم نے ہمیں پیدا فرمایا ہے ۔سبحان اللہ کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو رات کی تنہائی میں اپنے رب کریم کو یاد کرتے ہیں، کتنے خوش قسمت ہیں وہ جو فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزے بھی پابندی کے ساتھ رکھتے ہیں، کتنے خوش قسمت ہیں وہ جو نماز تہجد ادا کرتے ہیں، کتنے خوش قسمت ہیں وہ جو روز انہ تلاوت قرآن کرتے ہیں، کتنے خوش قسمت ہیں وہ جو رات کو قیام کرتے ہیں لیکن افسوس فی زمانہ ہماری ایک تعداد ایسی ہے جو رات کو بہت دیر تک جاگ کر فلموں ڈراموں میں اپنا وقت برباد کرتی ہے تو کبھی موبائل فون پر کال پیکجز کے ذریعے اپنے قیمتی لمحات کو گناہوں میں گزارتے ہیں۔لیکن سوشل میڈیا پر ساری ساری رات بے ہودہ اور فضول گفتگو پھیلاتے ہوئے اپنا اور دوسروں کا وقت برباد کرتے ہیں ان میں اکثریت ان کی ہوتی ہے جنہیں نہ نمازوں کی فکر ہوتی ہے اور نہ قرآن پڑھنا آتا ہے۔

اور جن کو قرآن پڑھنا آتا بھی ہے تو وہ بھی مہینوں قرآن کی زیارت نہیں کرتے بلکہ اپنے نفس کو یوں جھوٹے دلاسے دیتے ہیں کہ ماہ رمضان میں نمازوں کی کثرت کریں گے ماہ رمضان میں رات کو نوافل پڑھیں گے ماہ رمضان میں خوب تلاوت کریں گے ماہ رمضان میں صبح و شام ایک ایک پارہ پڑھیں گے حالانکہ یہ جانتے ہیں کہ ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ بڑا قیمتی ہے اور ہماری زندگی ہر آن تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے ہم موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں مگر ہم پھر بھی سُستی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے نفس کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں ،عقلمندی کا ثبوت دیجئے اور اس فانی دنیا کے دھوکے میں مبتلا ہو کر اپنےقیمتی لمحات کی ناقدری کرنے کی بجائے تقویٰ اور پرہیز گاری اپنائیے، اپنے شب و روز کو فضولیات اور دنیوی عیش و عشرت میں برباد مت کیجئے بلکہ نمازوں کی پابند ی اور روزانہ کچھ نہ کچھ تلاوت کی عادت بنائیے اور اللہ کریم نے جن کاموں کا حکم دیا ہے ان کی ادئیگی میں سستی نہ کیجئے اور نیکیوں میں مشغول ہو جائیے کیونکہ اللہ تبارک و تعالی ٰ نیکی کے کاموں میں کوشش کرنے کے بارے میں پارہ سترہ سورہ انبیاء آیت نمبر 94 میں اشاد فرماتا ہے ترجمہ کنزالایمان ہے :”تو جو کچھ بھلے کام کرے اور ہو ایمان والا تو اس کی کوشش کی بے قدری نہیں اور ہم اسے لکھ رہے ہیں ۔”

اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ رب کریم کی بارگاہ میں عالی حسب نسب، مال و دولت و رزق و شہرت والا خوش قسمت نہیں بلکہ خوش قسمت وہ ہے جو چاہے کسی بھی قبیلے اور قوم سے تعلق رکھتا ہو ،گوری رنگت والا ہو یا کالی رنگت والا،دولت مند ہو یا مفلس اور غریب مرد ہو یا عورت اگر وہ ایمان والا ہے نیک اعمال کرتا ہے اور رب کریم کی اطاعت و فرمانبرداری میں کوشش کرتا ہے وہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہے تو دنیا میں وہی لوگ پریشان رہتے ہیں وہی لوگ مصیبتوں کا شکار رہتے ہیں انہی لوگوں کی حاجات پوری نہیں ہوتی جو رب کریم کی یاد سے غافل رہتے ہیں رب کریم کی یاد سے غافل نہ رہنے والے وہی خوش قسمت ہوتے ہیں جو دن رات کثرت سے اللہ تبارک وتعالی کا ذکر کرتے ہیں اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھتے ہیں اللہ کو کثرت سے یاد کرتے ہیں ہر وقت اپنی زبان پر اللہ ھُو اللہ ھُو کا ورد جاری کرتے ہیں جب کوئی اچھی چیز دیکھتے ہیں تو ماشاء اللہ لاحول ولا قوۃ پڑھتے ہیں، جب کوئی بری چیز دیکھتے ہیں تو استغفراللہ پڑھتےہیں، جب کوئی فوت ہاجاتا ہے تو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتے ہیں اور جب کوئی اچھی چیزدیکھتے ہیں۔

تو اپنے رب کریم کا شکر اداکرنے کے لئے اپنی زبان سے الحمد للہ رب العالمین ادا کردیتے ہیں تو آج جو تین الفاظ کا وظیفہ تحریر کیا جارہا ہے وہ بہت ہی آسان وظیفہ ہے آپ نے چلتے پھرتے یہ الفاظ پڑھتے رہنا ہے کتنی ہی مشکل سے مشکل حاجت کیوں نہ ہو ہر حاجت آپ کی منٹوں میں چٹکیوں میں پوری ہو جائے گی ہر مشکل ہر پریشانی کا فوری حال ان تین الفاط میں بیان کر دیا گیا ہے یہ تین الفاظ بہت ہی مبارک اور بابرکت ہیں ان تین الفاظ میں ایسی برکت پائی گئی ہے جو کسی چیز میں نہیں پائی گئی تو یہ بہت ہی وزنی کلمات ہیں آپ نے یہ کلمات ضرور پڑھ لینے ہیں اور ان کو دوسروں تک بھی پہنچانا ہے تا کہ ان کی بھی حاجات پوری ہوں۔یہ الفاظ بہت ہی زیادہ آپ کی حاجات کو پورا کردیں گے وہ الفاظ کونسے ہیں آپ نے دن بھر میں چلتے پھرتے یہ تین لفظ صرف اور صرف ایک سو مرتبہ پڑھنے ہیں تو یہ عمل صرف اور صرف سات دن ہے سات دن دن کے کسی بھی حصہ میں اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ لینا ہے، گیارہ بار درود پاک کوئی سابھی پڑھ لینا ہے اور درود پاک پڑھنے کے بعد آپ نے حٰم لَا یُنْصَرُون یہ آپ نے ایک سو مرتبہ پڑھ لینا ہے اس عمل کی برکت سے آپ کی جو بھی حاجت ہو گی مشکل سے مشکل ہی کیوں نہ ہو وہ فوری طور پر حل ہوجائے کی اور اس کی برکت سے آپ کی تمام پریشانیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔ مزید روحانی وظائف حاصل کرنے کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہئے ۔شکریہ۔

About admen

Check Also

Foods Full of Minerals

Every person should take care of his body since your body belongs to the One …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by moviekillers.com